این ایچ اے اورمقامی انتظامیہ کی نااہلی عوام کی جان کی دشمن بن گئی ،سٹی چوک میں زیر تعمیر انڈرپاس گر جانے کی وجہ سے سکریپ سے لداٹرالہ الٹ گیا ،16گھنٹے تک ٹریفک جام ،مسافروں نے ساری رات سڑک پر گزاری ،انتظامیہ کی نااہلی کے خلاف شہریوں کا احتجاج ،بتایاگیاہے کہ این ایچ اے کی طرف سے شہر میں پہلے سے بنائے گئے چارانڈرپاسز کی ناکامی کے بعد سٹی چوک میں ایک اور انڈرپاس کی تعمیر شروع کی گئی ہے جس سلسلہ میں دونوں طرفہ کھدائی کرکے بلاک رکھنے کے بعد اس کو ایک طرف سے بند کردیا گیا اور ڈرائیوروں کے لئے کسی بھی قسم کابورڈ لگائے بغیر ٹریفک روانہ کردی گئی گزشتہ رات ہونے والی بارش نے انتظامیہ اوراین ایچ اے عملہ کی کارکردگی کا پول اس وقت کھولا جب رات کو سکریپ سے لدھا ٹرک اس کے اوپر سے گزرنے لگا انڈرپاس گرگیا اور ٹرک اس میں پھنس گیا جس کے بعد لاہور سے گوجرانوالہ اور گوجرانوالہ سے لاہور روڈ پر ٹریف جام ہوگئی جوکہ ساری رات سے لے کر صبح تک تقریباً16گھنٹے تک جام رہی جس سے مسافروں باالخصوص خواتین اور بچوں کو بھی شدید پریشانی کاسامنا کرنا پڑا اور مسافروں نے ساری رات سڑک پر موجودہ حکومت کو بددعائیںدیتے ہوئے گزاری بعدازاں موٹروے پولیس کی طرف سے صبح تقریباً نوبجے کے قریب کرین کی مدد سے ٹرک کو ہٹا کر انڈرپاس کی عارضی تعمیر کرکے ٹریفک بحال کردی گئی جبکہ شہریوں نے این ایچ اے اور مقامی انتظامیہ کی اس نااہلی کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے حکام بالا سے نوٹس لینے کامطالبہ کیاہے ،یہاں یہ امربھی قابل ذکر ہے کہ اتنا اہم واقع ہونے کے باوجو د اسسٹنٹ کمشنر کامونکے اورضلعی افسران میں کوئی بھی موقع پر نہ پہنچا ،پولیس ،موٹروے پولیس اور عوام اپنی مدد آپ کے تحت کام کرتی رہی ۔